English
سلاجیت استعمال کرنے سے پہلے یہاں کلک کریں
فنمی زاچس کے بارے میں جانئے
تندرستی ایک نعمت ہے
فنمی زاچس کیا ہے ؟
فنمی زاچس ایک صحت پر مبنی منصوبہ ہے جو اس یقین پر قائم ہے کہ زندگی خدا کا قیمتی تحفہ ہےاور یہ دیکھ بھال کی مستحق ہے۔ ایک مضبوط اور صحت مند جسم کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے کھانوں کا انتخاب کیا جائے جو ہماری توانائی کو بڑھائے اور صحت کو فروغ دے۔ کھانا صرف پیٹ بھرنے کے لیے نہیں ہوتا بلکہ یہ ہمارے جسم کی طاقت اور فعالیت کی بنیاد ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ آج کی تیز رفتار دنیا میں بہت سے لوگ اپنی خوراک کی اہمیت کو نظرانداز کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی صحت متاثر ہوتی ہے اور زندگی کی اوسط عمر کم ہو سکتی ہے۔ فنمی زاچس کا مقصد آپ کو غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش کھانے فراہم کرنا ہے، جو جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنائے اور آپ کو صحت مند اور بامقصد زندگی گزارنے کے لیے درست انتخاب کرنے میں مدد دے۔
لفظ “فنمی زاچس “کا مطلب کیا ہے؟
یہ نام بلتی زبان سے اخذ کیا گیا ہے جو کہ پاکستان کے علاقے بلتستان میں بولی جاتی ہے۔ “فنمی” کا مطلب “فائدہ مند” یا “مفید” ، جبکہ “زاچس” کا مطلب “کھانے کی چیزیں” یا “خوراک” ہے۔ یہ نام ہماری کاوش کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد ایسی خوراک فراہم کرنا ہے جو نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہو بلکہ مجموعی صحت اور تندرستی کو بھی فروغ دے۔
آپ نے فنمی زاچس نام ہی کیوں منتخب کیا، جبکہ بے شمار زبانیں اور نام موجود ہیں؟
اس نام کا انتخاب ایک گہرے مطلب کا حامل ہے، اس کے بنیادی وجہ بلتستان کے مقامی لوگ ہیں۔ وہاں کے مقامی باشندے عمومی طور پر لمبی اور صحت مند زندگیاں گزارتے ہیں، جس کی وجہ ان کی خوراک کی عادات ہیں۔ شمالی علاقے کے سخت ماحول کی وجہ سے ان کی روز مرہ کی زندگی میں وہ صحت و توانائی سے بھرپور کھانوں کا استعمال کرتے ہیں اور عام طور پر چینی اور نقصاندہ مشروبات جیسے پیپسی ، سوڈا وغیرہ سے پرہیز کرتے ہیں۔ ان کے اس منفرد طرز زندگی اور مخصوص زبان نے ہمیں فنمی زاچس کا نام منتخب کرنے میں مدد دی، جو کہ ان کے کھانے کی پسند کو بہترین انداز میں ظاہر کرتا ہے۔